تشکر نیوز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں سٹی پولیس کی جانب سے کی گئی ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران 1 موٹر سائیکل لفٹر، 2 منشیات فروش اور 2 گٹکا/ماوا سپلائرز کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک چوری شدہ موٹر سائیکل (نمبری KOU-7968)، 280 گرام چرس، 8 بوتل شراب اور 17 کلو گٹکا/ماوا برآمد کر لیا۔
کارروائیاں تھانہ بغدادی، عیدگاہ اور چاکیواڑہ کی حدود میں انجام دی گئیں۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عبد القدوس، عابد عرف چھوٹا، غلام مصطفیٰ عرف بھٹو، امجد اور نصیر احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ملزم غلام مصطفیٰ عرف بھٹو اس سے قبل بھی پانچ شراب سپلائی کے مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
چوری شدہ موٹر سائیکل کے مقدمے کا اندراج تھانہ چاکیواڑہ میں الزام نمبر 117/2025 کے تحت دفعہ 381A کے تحت کیا گیا ہے۔
تمام ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر دیے گئے ہیں، جب کہ انہیں مزید تفتیش اور کارروائی کے لیے انویسٹیگیشن یونٹ اور اے وی ایل سی (AVLC) کے حوالے کیا جا رہا ہے۔