پاکستانی ہیکرز کا "آپریشن سالار” – بھارتی سائبر دہشتگردی کا منہ توڑ جواب، چار اہم ویب سائٹس ہیک

اسلام آباد: بھارت کی جانب سے جاری سائبر دہشت گردی اور پاکستان مخالف ڈیجیٹل مہمات کے خلاف پاکستانی سائبر ماہرین نے بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ "آپریشن سالار” کے نام سے شروع کی جانے والی اس منظم سائبر مہم میں پاکستانی ہیکرز نے بھارت کی چار بڑی ویب سائٹس کو ہیک کر کے نہ صرف اہم ڈیٹا حاصل کیا بلکہ ان ویب سائٹس پر پاکستانی پرچم بھی آویزاں کر دیا گیا۔

اے این ایف کی ملک گیر کارروائیاں: 23 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار

ذرائع کے مطابق یہ کارروائیاں بھارتی سائبر حملوں، پاکستان کے خلاف پھیلائی گئی جھوٹی معلومات، اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے ردعمل میں کی گئی ہیں۔ پاکستانی ہیکرز کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ: "ہم ایک پرامن قوم ہیں، لیکن اگر ہماری خودمختاری یا قومی وقار کو چیلنج کیا گیا تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ آپریشن سالار صرف ایک وارننگ ہے، انجام نہیں۔”

سوشل میڈیا پر #OperationSalar تیزی سے ٹرینڈ کرنے لگا ہے جہاں صارفین پاکستانی ہیکرز کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔ اس کارروائی کو بھارت کا "سائبر ناک آؤٹ” قرار دیا جا رہا ہے۔ عوامی سطح پر مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ اس آپریشن کو مزید وسعت دی جائے اور بھارتی میڈیا، مالیاتی اداروں اور دفاعی نظام کو بھی نشانہ بنایا جائے۔

"آپریشن سالار” ایک مکمل سائبر جنگ کا پیش خیمہ بن سکتا ہے، جس میں پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ قومی سلامتی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

One thought on “پاکستانی ہیکرز کا "آپریشن سالار” – بھارتی سائبر دہشتگردی کا منہ توڑ جواب، چار اہم ویب سائٹس ہیک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!