کیماڑی کے علاقے کچھی پاڑہ میں پولیس کا چھاپہ، مضر صحت گٹکا/ماوا فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

تشکر نیوز کے مطابق ضلع کیماڑی کے تھانہ جیکسن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کچھی پاڑہ میں ایک کیبن پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران مضر صحت گٹکا/ماوا فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

کراچی میں سٹی پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیاں: موٹر سائیکل چور، منشیات فروش اور گٹکا سپلائر گرفتار

ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق کارروائی ایس ایچ او تھانہ جیکسن سب انسپکٹر مٹھل شر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ انجام دی۔

ملزم کی شناخت محمد علی عرف سوار ولد عبدالشکور کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے دوران گرفتاری 2 شاپر میں 145 پڑیاں مضر صحت گٹکا/ماوا برآمد کی گئیں۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 165/2025 بجرم دفعہ 4/8(i) گٹکا/ماوا ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!