بلوچستان میں دہشت گردوں کا حملہ، 7 پاک فوج کے جوان شہید

بلوچستان کے علاقے مچھ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دہشت گردوں کی جانب سے نصب کردہ آئی ای ڈی دھماکے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 7 جوان شہید ہوگئے۔

کیماڑی پولیس کی کارروائی، گینگ وار کے 3 شوٹر زخمی حالت میں گرفتار، جدید اسلحہ اور دیگر سامان برآمد

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ حملہ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی جانب سے کیا گیا ہے، جو بھارت کی پراکسی کے طور پر کام کر رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ دہشت گردوں کا صفایا کیا جا سکے۔ ترجمان پاک فوج نے شہدا میں صوبیدار عمر فاروق، نائیک آصف خان، نائیک مشکور علی، سپاہی طارق نواز، سپاہی واجد احمد، سپاہی محمد عاصم اور سپاہی محمد کاشف خان کا ذکر کیا۔

آئی ایس پی آر نے اس بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان مجرموں کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز پوری قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان میں امن و استحکام کے لیے پرعزم ہیں، اور دشمن کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں کی قربانیاں پاکستان کے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں، اور بھارتی اور اس کی پراکسیز کے مذموم عزائم کو شکست کا سامنا ہوگا۔

One thought on “بلوچستان میں دہشت گردوں کا حملہ، 7 پاک فوج کے جوان شہید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!