لیاقت آباد سی اور سی ون میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا عذاب، عوام کا شدید احتجاج

کراچی (خصوصی رپورٹ) – کراچی کے مرکزی علاقے لیاقت آباد کے سی اور سی ون سیکٹرز میں غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی روزمرہ زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ مقامی مکینوں کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے بجلی کی فراہمی شدید متاثر ہے، اور صورتحال روز بروز بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ دن ہو یا رات، کسی بھی وقت بجلی کی بندش معمول بن چکی ہے، جبکہ کے-الیکٹرک کی جانب سے نہ کوئی باضابطہ شیڈول جاری کیا جا رہا ہے، نہ ہی عوامی شکایات پر توجہ دی جا رہی ہے۔

کیماڑی پولیس کی کارروائی، گینگ وار کے 3 شوٹر زخمی حالت میں گرفتار، جدید اسلحہ اور دیگر سامان برآمد

علاقے کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ کئی گھنٹوں کی مسلسل بجلی بندش کے باعث پانی کی قلت، بچوں کی نیند کی خرابی، گھروں میں کام کاج اور کاروبار بُری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ ایک شہری نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا: "ہمیں ایسے لگتا ہے جیسے ہم لاوارث ہو چکے ہیں، نہ کوئی نمائندہ ہماری بات سنتا ہے، نہ کوئی ادارہ ہماری حالت کا نوٹس لیتا ہے۔”

قابل ذکر بات یہ ہے کہ لیاقت آباد جیسے سیاسی طور پر فعال علاقے میں، جہاں تین بڑی سیاسی جماعتوں کی موجودگی ہے، وہاں اس قدر سنگین صورتحال کا برقرار رہنا عوام کے لیے سوالیہ نشان بن چکا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر الیکشن میں وعدے تو بہت کیے جاتے ہیں، مگر عمل درآمد نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔

اہلِ علاقہ نے اعلیٰ حکام، صوبائی حکومت اور نیپرا سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں بجلی کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے اور کے-الیکٹرک کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے فوری روکا جائے۔ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

57 / 100 SEO Score

One thought on “لیاقت آباد سی اور سی ون میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا عذاب، عوام کا شدید احتجاج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!