پاکستان کی فضائی کارروائی، بھارتی رافیل طیارے پسپا، خطے میں کشیدگی میں اضافہ

سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کے رافیل جنگی طیاروں نے 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب مقبوضہ جموں و کشمیر میں مشتبہ طور پر فضائی نگرانی کی۔ پاکستان ایئر فورس کے ریڈار سسٹم نے فوری طور پر دشمن طیاروں کی موجودگی کا پتا لگایا اور بروقت کارروائی کی۔ پاک فضائیہ کی مستعدی کے باعث بھارتی طیارے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئے۔
Wednesday, 30th April 2025

اس واقعے سے قبل، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے انکشاف کیا تھا کہ پاکستان کے پاس معتبر انٹیلی جنس رپورٹس موجود ہیں جن کے مطابق بھارت گزشتہ ہفتے پہلگام میں ہونے والے حملے کو جواز بنا کر اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

منگل کے روز بھارت نے اپنی افواج کو ‘آپریشنل فریڈم’ دینے کا اعلان کیا۔ اسی دن عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پہلگام حملے کے جھوٹے الزامات کی آڑ میں بھارت پاکستان کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کی خطے میں منصف اور جلاد بننے کی روش کو قطعی مسترد کرتا ہے۔

یاد رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد بھارت نے نہ صرف سندھ طاس معاہدہ معطل کیا بلکہ پاکستان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ بھارتی حکومت نے پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا، واہگہ بارڈر بند کر دیا، اور اسلام آباد میں موجود اپنے دفاعی اتاشی کو واپس بلا لیا۔

پاکستان نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد بھارت کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کیا۔ شملہ معاہدے سمیت تمام دوطرفہ معاہدوں کی معطلی، فضائی اور زمینی رابطے بند کرنے، اور بھارت کے ساتھ ہر قسم کی تجارت روکنے کے فیصلے کیے گئے۔ ساتھ ہی بھارت کے سفارتی عملے کو محدود کرنے اور دفاعی مشیروں کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا گیا۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان کی فضائی کارروائی، بھارتی رافیل طیارے پسپا، خطے میں کشیدگی میں اضافہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!