زمان ٹاؤن پولیس کی بڑی کامیابی — ڈکیت و اسٹریٹ کرمنل گینگ کے تین کارندے گرفتار، اسلحہ، موبائل فونز اور موٹرسائیکل برآمد

کراچی: تھانہ زمان ٹاؤن پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی محمد طارق نواز کے مطابق دورانِ گشت ایس ایچ او زمان ٹاؤن اور ان کی ٹیم نے ان ملزمان کو حراست میں لیا۔

بی جے پی کے دور حکومت میں متعدد دہشتگرد حملے، بلوم برگ کی چشم کشا رپورٹ

گرفتار ملزمان کی شناخت سانول ولد شمعون، سانول ولد یوسف اور ساحل ولد شہزاد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ملزمان کے قبضے سے ایک مسروقہ موٹرسائیکل (رجسٹریشن نمبر KQS-2047) اور متعدد چھینے گئے موبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں۔

برآمد شدہ موبائل فونز مقدمہ الزام نمبر 523/2025 میں درج ڈکیتی کے کیس میں مطلوب تھے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شہر بھر میں لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔

حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے، تاکہ ان کی مزید وارداتوں کا سراغ لگایا جا سکے۔
ملزمان کے خلاف ڈکیتی کے مقدمے کے تحت باقاعدہ گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں اور ان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت علیحدہ مقدمات بھی درج کر لیے گئے ہیں۔

گرفتار شدہ ملزمان کو مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے متعلقہ تفتیشی حکام کے سپرد کر دیا گیا ہے۔
ایس ایس پی طارق نواز نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس کی کارروائیاں اسی طرح جاری رہیں گی۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “زمان ٹاؤن پولیس کی بڑی کامیابی — ڈکیت و اسٹریٹ کرمنل گینگ کے تین کارندے گرفتار، اسلحہ، موبائل فونز اور موٹرسائیکل برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!