نئی دہلی: غیر ملکی جریدے ’بلوم برگ‘ نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں دہشتگرد حملوں کی ایک طویل فہرست بی جے پی کے دور حکومت سے جڑی ہوئی ہے۔
تازہ خبر: شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں — 7 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید
رپورٹ کے مطابق 1999 میں جب کندھار میں بھارتی ہوائی جہاز اغوا ہوا تھا، اس وقت بھی بھارت میں بی جے پی کی حکومت تھی۔ اسی طرح 2001 میں بھارتی پارلیمنٹ پر حملہ بھی بی جے پی کے دور اقتدار میں ہوا تھا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 2002 میں اکشردھام مندر پر دہشتگرد حملہ ہوا، اور اسی برس امرناتھ یاترا پر بھی دہشتگردوں نے حملہ کیا — دونوں واقعات کے وقت بی جے پی ہی اقتدار میں تھی۔
اسی تسلسل میں 2016 میں پٹھان کوٹ ایئربیس پر دہشتگرد حملہ کیا گیا اور پھر اسی سال اڑی میں بھی ایک خونریز حملہ ہوا، جس کا الزام پاکستان پر لگایا گیا۔
2017 میں ایک مرتبہ پھر امرناتھ یاترا کے قافلے کو دہشتگردوں نے نشانہ بنایا، اور 2019 میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں بڑا حملہ ہوا، جس میں درجنوں بھارتی اہلکار ہلاک ہوئے۔
بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق اب 2025 میں پہلگام میں ہونے والا حالیہ دہشتگردی کا واقعہ بھی نریندر مودی کی حکومت کے دوران پیش آیا ہے۔
رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ یہ تمام حملے محض اتفاقیہ نہیں ہیں بلکہ ان کا وقت اور حالات مخصوص سیاسی مفادات کے ساتھ جڑے دکھائی دیتے ہیں۔