اسلام آباد میں پاکستان-جی سی سی انسداد منشیات کانفرنس کا انعقاد

اسلام آباد میں دو روزہ پاکستان-خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) انسداد منشیات کانفرنس کا کامیاب انعقاد ہوا، جس میں دونوں اطراف کے وفود نے منشیات کے عالمی خطرے سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔
شہداء اور غازی ہمارا فخر، ان کا احترام ہر پاکستانی پر لازم ہے: آرمی چیف جنرل عاصم منیر

پاکستان اور جی سی سی ممالک کے درمیان تعلقات مذہبی اور ثقافتی اقدار پر مبنی ہیں، جو اس اشتراک کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔
پاکستان نے اپنی جغرافیائی حیثیت کی بناء پر درپیش چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے واضح کیا کہ افغانستان سے منشیات اسمگلنگ ایک بڑا مسئلہ ہے، جسے دہشتگرد تنظیموں کی مالی معاونت بھی حاصل ہے۔

پاکستان کی اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) نے گزشتہ ایک سال میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ سال 2024 اور 2025 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 428.403 میٹرک ٹن منشیات ضبط کی گئیں اور 29 منشیات نیٹ ورکس کا خاتمہ کیا گیا۔

اسی مدت میں جی سی سی ممالک میں اسمگل کی جانے والی 48.431 میٹرک ٹن منشیات بھی ANF کی کارروائیوں کے نتیجے میں روکی گئیں، جو کہ کل ضبط شدہ مقدار کا 11.30 فیصد بنتی ہیں۔

کانفرنس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان اور جی سی سی ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی کے تبادلے، ڈیٹا شیئرنگ اور انٹیلیجنس تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کا مؤثر سدباب کیا جا سکے۔

پاکستان نے اپنی زیرو ٹالرنس پالیسی کو دہراتے ہوئے ایک منشیات سے پاک دنیا کے لیے مشترکہ کوششوں کے عزم کا اعادہ کیا۔

WhatsApp Image 2025 04 17 at 11.05.06 AM WhatsApp Image 2025 04 17 at 11.05.07 AM WhatsApp Image 2025 04 17 at 11.05.07 AM 1 WhatsApp Image 2025 04 17 at 11.05.08 AM

60 / 100 SEO Score

One thought on “اسلام آباد میں پاکستان-جی سی سی انسداد منشیات کانفرنس کا انعقاد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!