راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ایک پروقار تقریب کے دوران آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ "شہداء اور غازی ہمارا فخر ہیں، اور ان کا احترام ہر پاکستانی کے لیے مقدم ہے۔
برلن ڈاکٹر پر 15 افراد کو نشہ آور دوا دے کر قتل کرنے کا الزام، بعض وارداتوں کو آگ لگا کر چھپانے کی کوشش
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، تقریب میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو ان کی بہادری اور قوم کے لیے خدمات کے اعتراف میں فوجی اعزازات سے نوازا گیا۔
تقریب میں ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت جیسے اعلیٰ اعزازات دیے گئے، جب کہ شہداء کے اہلخانہ نے بعد از مرگ اعزازات وصول کیے۔
تقریب میں اعلیٰ فوجی حکام، جوانوں، اور شہداء و غازیوں کے اہلخانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جو اس موقع پر موجود جذباتی مناظر کا حصہ بنے۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا:
"آج کا امن اور آزادی ہمارے شہداء کی لازوال قربانیوں کا نتیجہ ہے۔”
انہوں نے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشت گردی کے خلاف بے لوث قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ یہ عزم قابل تعریف ہے۔