کراچی پولیس کا اہم اجلاس: ٹریفک مینجمنٹ اور انسدادِ جرائم پر اہم فیصلے

کراچی – ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹریفک مینیجمنٹ اور انسدادِ جرائم سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی آئی جی سی آئی اے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

کیماڑی میں بڑی کارروائی: بدنام زمانہ منشیات فروش یوسف عرف ڈنگا گرفتار

اجلاس کے دوران شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں، روڈ ایکسیڈنٹس اور ان کے اسباب پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فینسی نمبر پلیٹس، غیرقانونی ایمرجنسی لائٹس، اور ٹنٹڈ گلاسز والی گاڑیوں کے خلاف بلا امتیاز اور مؤثر قانونی کارروائیاں کی جائیں۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ٹریفک قوانین سے متعلق عوامی آگاہی مہم میں بھی تیزی لانے کی ہدایت کی تاکہ شہریوں میں قانون کی پاسداری کا شعور اجاگر ہو۔

اجلاس میں کراچی میں جاری اسٹریٹ کرائمز، رہزنی، چوری اور دیگر سنگین جرائم کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی نے ہدایت دی کہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کو مزید مؤثر اور تیز کیا جائے تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے زور دیا کہ "کراچی پولیس کی اولین ترجیح شہریوں کی حفاظت اور امن و امان کا قیام ہے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔”

یہ اجلاس کراچی میں قانون کی عملداری اور شہریوں کے اعتماد کی بحالی کی جانب ایک اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے۔

57 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی پولیس کا اہم اجلاس: ٹریفک مینجمنٹ اور انسدادِ جرائم پر اہم فیصلے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!