کراچی: ویسٹ زون کے علاقے مومن آباد میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث پانچ رکنی خطرناک ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق ملزمان محمد مراد نامی شہری سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ گشت پر معمور پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری تعاقب کر کے پانچوں ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، کروڑوں مالیت کی منشیات برآمد
گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن، متعدد چھینے گئے موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی گئی۔ اس کے علاوہ ملزمان کے زیرِ استعمال دو موٹر سائیکلیں بھی قبضے میں لے لی گئیں جن کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔
دوران تفتیش ملزمان نے مومن آباد، فرنٹیئر کالونی، اتحاد ٹاؤن، سعید آباد اور اقبال مارکیٹ کے علاقوں میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں شہباز ولد محمد طاہر، شان ولد محمد شاہد، ارمان ولد لیاقت، احمد علی ولد رحمت علی اور تاج الدین ولد مختیار علی شامل ہیں۔
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں دو افراد عادی جرائم پیشہ ہیں جو اس سے قبل بھی ڈکیتی، اسلحہ اور دیگر جرائم میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔
ملزم محمد شان ولد محمد شاہد کے خلاف درج مقدمات:
ایف آئی آر نمبر 339/2019 – اسلحہ ایکٹ – تھانہ اورنگی ٹاؤن
ایف آئی آر نمبر 381/2020 – دفعہ 381A – تھانہ اقبال مارکیٹ
ایف آئی آر نمبر 389/2024 – دفعہ 392/397/34 – تھانہ مومن آباد
ایف آئی آر نمبر 299/2024 – اسلحہ ایکٹ – تھانہ مومن آباد
ایف آئی آر نمبر 361/2024 – دفعہ 381A – تھانہ پیرآباد
ایف آئی آر نمبر 516/2023 – دفعہ 496A – تھانہ مومن آباد
ملزم ارمان ولد لیاقت کے خلاف درج مقدمات:
ایف آئی آر نمبر 359/2022 – دفعہ 381A – تھانہ پریڈی
ایف آئی آر نمبر 139/2024 – دفعہ 353/324/186/34 – تھانہ جمشید کوارٹر
ایف آئی آر نمبر 142/2024 – اسلحہ ایکٹ – تھانہ جمشید کوارٹر
ایف آئی آر نمبر 385/2024 – اسلحہ ایکٹ – تھانہ نارتھ ناظم آباد
پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کر لیے ہیں اور انہیں اعتراف کردہ وارداتوں میں شناخت اور مزید تفتیش کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
