آفاق احمد کی سنی تحریک قادری ہاؤس آمد، 12 اپریل کے عوامی مظاہرے میں شرکت کی دعوت، فلسطین پر دو ٹوک مؤقف

کراچی: مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد سنی تحریک کے مرکز قادری ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے 12 اپریل کو ہونے والے عوامی مظاہرے میں شرکت کی دعوت دی۔ سنی تحریک کے چیئرمین ثروت اعجاز قادری اور ان کے مرکزی رہنماؤں نے آفاق احمد کا پرتپاک استقبال کیا اور مظاہرے میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر آفاق احمد نے کہا کہ وہ ہمیشہ شہرِ کراچی کے مسائل پر آواز بلند کرتے رہے ہیں اور اگر دوبارہ جیل بھی جانا پڑا تو وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے، کیونکہ وہ کسی دباؤ سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی سیاست منافقت سے پاک ہے، جو دل میں ہوتا ہے وہی زبان پر ہوتا ہے۔

انہوں نے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیل کی جاری جارحیت کی شدید مذمت کی اور پوری امتِ مسلمہ سے اپیل کی کہ وہ غزہ کے عوام کے لیے متحد ہو کر آواز بلند کریں۔ آفاق احمد نے پاکستانی تاجر برادری کی جانب سے غزہ کے مظلوموں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر دی گئی ہڑتال کی کال کو جرات مندانہ اقدام قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب کراچی ہر ظلم کے خلاف احتجاج کرے گا، کیونکہ ہم زندہ قوم ہیں، نہ غلام ہیں نہ مردہ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں عصبیت کی سیاست کا کلچر پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتیں فروغ دیتی ہیں، مگر وہ خود اس سیاست سے دور ہیں اور کھری بات کرتے ہیں۔

002

58 / 100 SEO Score

One thought on “آفاق احمد کی سنی تحریک قادری ہاؤس آمد، 12 اپریل کے عوامی مظاہرے میں شرکت کی دعوت، فلسطین پر دو ٹوک مؤقف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!