پاکستانی شوٹرز نے 2025 ایف کلاس نیشنل لانگ رینج چیمپئن شپ میں 11 تمغے جیت کر عالمی سطح پر اپنی مہارت کا لوہا منوایا

پاکستانی شوٹرز نے 2025 ایف کلاس نیشنل لانگ رینج چیمپئن شپ میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے 11 تمغے جیت کر عالمی سطح پر اپنی مہارت کا لوہا منوایا۔ پاکستانی لانگ رینج رائفل ٹیم نے ڈبل گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی، اور دونوں ٹیم مقابلے جیت کر دنیا کی نمبر ون ٹیم جنوبی افریقہ کو ان کی اپنی سرزمین پر شکست دے دی۔

کراچی: تھانہ پی آئی بی کالونی پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم کے ملزمان گرفتار

مارچ 2025 میں پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ میں چار روزہ ونڈ ٹریننگ کیمپ میں شرکت کی، جو 27 مارچ سے 30 مارچ تک جاری رہا، اور اس کا مقصد یورپین ایف کلاس ٹیمز چیمپئن شپ 2025 اور ورلڈ چیمپئن شپ 2026 کی تیاری تھا۔

پاکستانی ٹیم نے ٹیم میچ میں 1200 میں سے 1168 اسکور کرکے گولڈ میڈل حاصل کیا، اور چیئرمینز ٹیم کپ میں 1200 میں سے 1174 اسکور کرکے دوسری بار گولڈ میڈل جیتا۔

ٹیم ممبران میں لیفٹیننٹ جنرل احسن، اسد وحید، عبید ابراہیم، حذیفہ گل، جنید وقاص، لیفٹیننٹ کرنل جنید علی اور سپاہی ولید شامل تھے۔ انفرادی مقابلوں میں بھی پاکستان نے 5 گولڈ، 3 سلور اور 3 برونز میڈلز جیتے۔

لیفٹیننٹ کرنل جنید علی نے 3 گولڈ، 2 سلور اور 2 برونز میڈلز حاصل کیے، جبکہ اسکاٹش سوورڈ میچ میں سپاہی ولید نے گولڈ میڈل جیتا۔

پاکستانی ٹیم کی عالمی کامیابیاں 2023 سے جاری ہیں، جب انہوں نے جنوبی افریقہ ایف کلاس ورلڈ چیمپئن شپ میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ 2024 میں انہوں نے یورپین ایف ٹی آر چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتا اور 14 انفرادی تمغے حاصل کیے۔

یہ کامیابیاں پاکستان کی عالمی سطح پر عزت و وقار میں اضافہ کر رہی ہیں، اور پاکستانی ٹیم آرمی چیف کی مکمل حمایت اور حوصلہ افزائی کے ساتھ اپنی محنت اور عزم کے ساتھ ملک کا نام مزید روشن کرے گی۔

60897904 3baa 4e46 a8c2 8a0cbbffb0cb e8d0524f e8ae 4966 bc17 c3fc45925f9c 66f5983d 3af5 4f8e b7f2 ca7d1023287e 1ac95f68 cf6b 4cd2 ac45 f37101ac1f86 1d176480 252e 403c 80e8 708a8fb62b58 39d32e56 bee7 4dcc 97ef 5f13a70caf01

One thought on “پاکستانی شوٹرز نے 2025 ایف کلاس نیشنل لانگ رینج چیمپئن شپ میں 11 تمغے جیت کر عالمی سطح پر اپنی مہارت کا لوہا منوایا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!