کراچی: تھانہ پی آئی بی کالونی پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم کے ملزمان گرفتار

کراچی: تھانہ پی آئی بی کالونی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کیا۔

کراچی: ایس آئی یو کی بڑی کارروائی، خواتین سے طلائی زیورات لوٹنے والا خطرناک گینگ گرفتار

گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو عدد غیر قانونی پسٹلز، ایمونیشن اور نقدی رقم برآمد کی گئی۔ پولیس کے مطابق، ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں طارق حسین ولد طاہر حسین اور شاہد ولد فیاض شامل ہیں۔ ملزم طارق حسین ایک عادی جرائم پیشہ ہے اور اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ اس کے خلاف درج مقدمات درج ذیل ہیں:

مقدمہ الزام نمبر 260/2020 بجرم دفعہ 381A ت پ تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کراچی

مقدمہ الزام نمبر 445/2021 بجرم دفعہ 6/9A تھانہ رضویہ سوسائٹی کراچی

مقدمہ الزام نمبر 516/2023 بجرم دفعہ 9(i)3A تھانہ لیاقت آباد کراچی

مقدمہ الزام نمبر 73/2025 بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ سپر مارکیٹ کراچی

ملزم طارق حسین اس سے قبل بھی تھانہ پی آئی بی کالونی کے علاقوں میں ڈکیتی/روبری کی وارداتیں کرچکا ہے، جس کا مقدمہ تھانہ پی آئی بی میں درج ہے۔

One thought on “کراچی: تھانہ پی آئی بی کالونی پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم کے ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!