بلوچستان کی ساحلی پٹی گڈانی سومیانی بیچ پر گرین ٹورزم کی جانب سے پکنک پوائنٹ کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا۔ یہ ایک خوبصورت اور جدید تفریحی مقام ہے، جو تمام سہولیات سے آراستہ ہے اور سیاحوں کے لیے ایک منفرد تجربہ فراہم کرتا ہے۔
کراچی پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرمنل اور گٹکا سپلائر گرفتار
یہ مقام قومی شاہراہ ڈی جی خان سیمنٹ فیکٹری کے قریب، لک چڑھائی سے پہلے ساحل کی طرف واقع ہے، جہاں فیملیز کے لیے دوستانہ ماحول فراہم کیا گیا ہے۔ یہاں سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کے ساتھ 24 اور 12 گھنٹوں کی بکنگ کم بجٹ میں دستیاب ہے۔
سیاحوں کے لیے کنٹینرز میں جدید طرز کے رہائشی یونٹس بنائے گئے ہیں، جو گھر جیسا آرام دہ ماحول فراہم کرتے ہیں۔ ان میں دو عدد ایئرکنڈیشنرز، چائے، کافی، بریک فاسٹ اور اپنی پسند کا باربی کیو کرنے کی سہولت موجود ہے۔
مزید برآں، ساحل پر اسپورٹس گاڑیوں کا مزہ، والی بال، سمندر میں نہانے اور ساحل پر آرام دہ بیڈز پر ریلیکسیشن جیسی سرگرمیاں بھی دستیاب ہوں گی۔
یہ پکنک پوائنٹ سیاحوں کے لیے بہترین تفریحی مقام بن چکا ہے، جہاں قدرتی خوبصورتی اور جدید سہولیات کا حسین امتزاج دیکھنے کو ملتا ہے۔
