ژوب میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 15 دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید

تشکر نیوز: ژوب: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع ژوب میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 15 خوارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے خلاف شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 32 سالہ سپاہی عارف الرحمان شہید ہوگئے۔ شہید سپاہی کا تعلق مانسہرہ سے تھا۔

کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ پاک فوج کے مطابق علاقے میں دیگر خوارجی عناصر کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

 

 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ قوم کے شانہ بشانہ ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔

57 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!