پولیو کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات، ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہ سلیم کی زیر صدارت اجلاس

تشکر نیوز:  پولیو کے خاتمے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر سینٹرل کے دفتر میں طحہ سلیم کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو ڈاکٹر سائرہ خان، مختلف سرکاری اور نجی اسپتالوں کے ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں پولیو ٹیموں کی مؤثر ڈسٹریبیوشن پر غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ دن یا رات، جب بھی اسپتالوں اور کلینکس کو پولیو ٹیم کی ضرورت ہوگی، انہیں فوری طور پر بھیجا جائے گا۔

واٹر کارپوریشن کے دفتر میں آگ، ریکارڈ محفوظ رہا: ترجمان واٹر کارپوریشن

ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہ سلیم نے ضلع سینٹرل میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عوام کو موبیلائز کیا جائے تاکہ وہ پولیو کے خاتمے کی مہم کو سنجیدگی سے لیں اور اپنے بچوں کو بلا خوف و خطر پولیو کے قطرے پلائیں۔ انہوں نے ڈاکٹرز پر زور دیا کہ وہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے عوام کو آگاہی دیں اور پولیو کے خلاف قومی مہم میں عوامی شمولیت کو یقینی بنائیں۔

فوکل پرسن میڈیا ڈپٹی کمشنر سینٹرل توقیر احمد کے مطابق یہ اجلاس پولیو کے خلاف جاری مہم کو مزید مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

 

 

 

55 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!