...

پاکستان کو زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے میں 206 رنز کا ہدف، زمبابوے 205 رنز پر ڈھیر

بلاوائیو: زمبابوے نے پاکستان کو سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں 206 رنز کا ہدف دیا۔ میچ میں زمبابوے کے اوپنرز جارحانہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کی لیکن ابتدائی وکٹیں جلد گرنے سے ٹیم کا اسکور 205 رنز تک محدود رہا۔

زمبابوے کے ابتدائی بلے بازوں میں جویلورڈ گمبی 15 رنز پر رن آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیون مائرز 8 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ کپتان کریگ ایروائن 6 اور تادیوانشے مارومانی 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شان ولیمز 23، برائن بینیٹ 20 اور برینڈن ماوتا ایک رن کے ساتھ پویلین واپس لوٹ گئے۔

آٹھویں وکٹ پر سکندر رضا اور رچرڈ نگروا نے 62 رنز کی مزاحمتی پارٹنرشپ بنائی، تاہم رضا 39 رنز پر فیصل اکرم کا شکار بنے۔ رچرڈ نگروا نے 48 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں پانچ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

پاکستان کی جانب سے سلمان آغا اور فیصل اکرم نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ حارث رؤف، عامر جمال اور محمد حسنین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

 

 

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور میزبان ٹیم کو کم سے کم اسکور پر آؤٹ کرنے کی کوشش کی۔ زمبابوے کے کپتان کریگ ایروائن نے کہا کہ وہ ہوم گراؤنڈ پر پاکستان کے خلاف فتح کے لیے پُرعزم ہیں۔

57 / 100

One thought on “پاکستان کو زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے میں 206 رنز کا ہدف، زمبابوے 205 رنز پر ڈھیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.