احد رضا میر اور رمشا خان کو بہترین آن اسکرین جوڑی کا ایوارڈ، مداحوں کو سجل یاد آگئی

ہم ایوارڈز میں احد رضا میر اور رمشا خان کو بہترین آن اسکرین ایوارڈ دیے جانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کو سجل علی کی یاد ستانے لگی۔

رمشا خان اور احد رضا میر کو 28 ستمبر کو لندن میں ہونے والی ایوارڈ تقریب میں بہترین آن اسکرین جوڑی کا ایوارڈ دیا گیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس 910 پوائنٹس گر گیا

دونوں کو 2022 کے رومانوی ڈرامے ”ہم تم“ میں بہترین اداکاری پر آن اسکرین جوڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

احد رضا میر اور رمشا خان کو ایوارڈ ملنے کے بعد متعدد شوبز سوشل میڈیا پیجز پر ماضی میں سجل علی اور احد رضا میر کو بہترین آن اسکرین جوڑی کی ویڈیوز بھی شیئر کی گئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں ماضی میں ہم ایوارڈز میں ہی سجل علی اور احد رضا میر کو بہترین جوڑی کا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

تاہم چند سال کے وقفے کے بعد اب ہم ایوارڈز میں ہی بہترین آن اسکرین جوڑی کا ایوارڈ احد رضا میر اور رمشا خان نے وصول کیا تو زیادہ تر صارفین کو سجل علی کی یاد ستانے لگی۔

احد رضا میر اور رمشا خان کو ایک ایسے وقت میں آن اسکرین جوڑی کا ایوارڈ دیا گیا ہے جب کہ دونوں کے درمیان مبینہ رومانوی تعلقات کی خبریں سرگرم ہیں۔

سوشل میڈیا پر افواہیں ہیں کہ دونوں کے درمیان دو سال سے تعلقات ہیں اور مبینہ طور پر ان کے رومانوی تعلقات کی وجہ سے ہی سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان اختلافات ہوئے، تاہم اس حوالے سے دونوں نے کوئی وضاحت نہیں کی۔

سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان 2022 سے طلاق کی افواہیں ہیں، تاہم دونوں نے آج تک واضح طور پر مذکورہ معاملے پر کوئی بات نہیں کی۔

دونوں نے مارچ 2020 میں خاموشی سے شادی کی تھی، شادی کے ایک سال بعد ہی ان کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آنے لگیں جو بعد ازاں طلاق کی افواہوں میں تبدیل ہوئیں۔

 

 

سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان مبینہ طلاق کے معاملے پر متعدد شخصیات واضح اور مبہم انداز میں بات کر چکی ہیں لیکن خود دونوں نے کبھی اپنی طلاق پر واضح بات نہیں کی اور نہ ہی گزشتہ دو سال سے دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔

55 / 100

One thought on “احد رضا میر اور رمشا خان کو بہترین آن اسکرین جوڑی کا ایوارڈ، مداحوں کو سجل یاد آگئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!