اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس 910 پوائنٹس گر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی کا رجحان ہے، آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 910 پوائنٹس کی تنزلی ہوئی۔

توشہ خانہ 2 کیس: عمران خان، بشری بی بی کی درخواست ضمانت مسترد

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق دوپہر تقریباً 12 بج کر 42 منٹ پر کے ایس ای-100 اندیکس 910 پوائنٹس یا 1.12 فیصد کمی کے بعد 80 ہزار 381 پر آگیا، جو 81 ہزار 292 پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ 26 ستمبر کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری کے باوجود اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا رجحان مندی میں تبدیل ہو گیا تھا اور انڈیکس میں 589 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔

 

 

اس سے ایک روز قبل بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 764 پوائنٹس اضافے سے 82 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی تھی۔

62 / 100

One thought on “اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس 910 پوائنٹس گر گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!