...

ایس ایس پی دادو کی قیادت میں بورڑی کے کچے میں پولیس کا سرچ آپریشن، سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری

دادو: ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی کی قیادت میں دادو پولیس نے بورڑی کے کچے علاقے میں بھاری نفری کے ہمراہ سرچ آپریشن کیا۔ اس آپریشن کا مقصد قتل اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری ملزمان اور عادی مجرموں کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ غیرقانونی اسلحہ کی برآمدگی تھا۔

دادو کینال میں مردہ پائی جانے والی انڈس ڈولفن، دو ملزمان پر مقدمہ درج

سرچ آپریشن خیرپور ناتھن شاہ کے قریب بورڑی اور مصری چانڈیو کے علاقوں میں کیا گیا، جس میں میہڑ، کے این شاہ اور دادو سب ڈویژن کے ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز نے حصہ لیا۔ 15 تھانوں کی پولیس نے اے پی سی بکتر بند گاڑیوں اور جدید آلات کے ساتھ علاقے کا محاصرہ کیا، جبکہ اس آپریشن میں لیڈیز پولیس کی بھاری نفری بھی شامل تھی۔

پولیس نے اشتہاری ملزمان کے ٹھکانوں کی تلاشی لی اور مجرموں کی پناہ گاہوں کو مسمار کیا۔ اس دوران علاقے کے تمام گزرگاہوں کو سیل کر کے مشکوک افراد کی چیکنگ کی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان سے پوچھ گچھ اور کرائم ریکارڈ کی تصدیق کی جا رہی ہے۔

پولیس نے اسلحہ بھی برآمد کیا، جس میں بندوقیں، کارتوس اور گولیاں شامل ہیں۔ ایس ایس پی دادو کا کہنا تھا کہ علاقے میں قیامِ امن کے لیے سنگین جرائم میں ملوث مجرمان کے خلاف چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

انہوں نے رکارڈ یافتہ مفرور ملزمان کو خبردار کیا کہ وہ خود کو قانون کے حوالے کریں، بصورتِ دیگر پولیس کا سخت ایکشن جاری رہے گا۔

58 / 100

One thought on “ایس ایس پی دادو کی قیادت میں بورڑی کے کچے میں پولیس کا سرچ آپریشن، سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.