اے این ایف کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں، 2 کروڑ سے زائد مالیت کی 234 کلو منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار

اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مختلف مقامات پر 4 بڑی کارروائیوں میں 234 کلو سے زائد منشیات برآمد کی۔ مجموعی طور پر 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات قبضے میں لی گئیں اور 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

نیو کراچی میں پولیس کا بین الصوبائی کار لفٹر گینگ سے مقابلہ، دو ملزمان گرفتار

 

 

اسلام آباد ایم ون موٹر وے پر ایک گاڑی سے 123.6 کلو افیون اور 108 کلو چرس برآمد ہوئی جبکہ دو ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ فیصل آباد کے کمالپور انٹرچینج پر ایک خاتون سے 1.5 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔ حب ریور روڈ، کراچی کے قریب ایک ملزم سے 400 گرام آئس اور کراچی یونیورسٹی کے قریب ایک اور ملزم سے 200 گرام چرس برآمد کی گئی۔

 

 

تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

55 / 100

One thought on “اے این ایف کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں، 2 کروڑ سے زائد مالیت کی 234 کلو منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!