...

وزیر داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ کی ملاقات، امن و امان اور دھرنوں پر گفتگو

تشکر نیوز: کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار سے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال اور کراچی کے مختلف علاقوں میں جاری دھرنوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پولیس اقدامات اور شہریوں کو درپیش مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا۔

کراچی میں جاری دھرنے، پولیس چیف کا سخت اقدامات کا عندیہ

وزیر داخلہ سندھ کے احکامات
ضیاء الحسن لنجار نے ہدایت دی کہ دھرنوں کے دوران شہریوں کو متبادل ٹریفک روٹس سے متعلق معلومات کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو۔ انہوں نے کہا کہ سال نو کی آمد کے پیش نظر نہ صرف مربوط سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد ضروری ہے بلکہ شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات بھی یقینی بنائے جائیں۔

آئی جی سندھ کی یقین دہانی
آئی جی سندھ نے وزیر داخلہ کو پولیس کی جانب سے جاری اقدامات اور پلان پر بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ دھرنوں کے دوران شہریوں کو سہولت فراہم کرنے اور ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

62 / 100

One thought on “وزیر داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ کی ملاقات، امن و امان اور دھرنوں پر گفتگو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.