صوبائی انسداد منشیات عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں ملزمہ انمول عرف پنکی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے جمعہ کو سماعت کے دوران ملزمہ کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے۔ حکم دیا گیا کہ انمول عرف پنکی کو عدالت میں پیش کیا جائے۔
عدالت کے مطابق ملزمہ کی پیشی سے مقدمے کی کارروائی آگے بڑھائی جاسکے گی۔
ملزمہ پر فردِ جرم عائد ہوچکی ہے
پولیس کے مطابق انمول عرف پنکی کے خلاف ڈیفنس تھانے میں منشیات برآمدگی کا مقدمہ درج ہے۔
اس مقدمے میں ملزمہ پر فردِ جرم بھی عائد ہوچکی ہے۔
پولیس نے شریک ملزمان کے بیانات کی روشنی میں پنکی کو مقدمے میں نامزد کیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف منشیات برآمدگی کا مقدمہ 2022 میں درج کیا گیا تھا۔