کراچی میں گزری پولیس نے اسلحے کی نمائش پر پابندی کی خلاف ورزی کے الزام میں 5 سیکیورٹی گارڈز کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کے مطابق سندھ حکومت نے دفعہ 144 کے تحت اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کررکھی ہے۔
پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران گرفتار سیکیورٹی گارڈز سے مختلف اقسام کے 5 اسلحہ برآمد کیے۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف دفعہ 188 کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔ اسلحے کی نمائش پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔