...

ضلع ایسٹ میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے شاہین فورس متحرک

ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ڈی آئی جی ایسٹ کی ہدایات پر شاہین فورس متحرک ہوگئی ہے۔ ضلع ایسٹ کے مختلف علاقوں میں گشت جاری ہے۔

پولیس نے فورس کو داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات کردیا ہے۔ اہلکار مختلف مقامات پر ناکہ بندی بھی کررہے ہیں۔ مشتبہ افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی ہے۔

شاہین فورس کے اہلکار بلٹ پروف جیکٹس پہن کر گشت کررہے ہیں۔ ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ خود فورس کی نگرانی کررہے ہیں۔

پولیس کے مطابق ان اقدامات کا مقصد امن و امان برقرار رکھنا ہے۔ اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.