رواں سال سرکاری حج اسکیم کے تحت ایک لاکھ 19 ہزار 210 پاکستانی عازمین نے فریضۂ حج ادا کیا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس مد میں مجموعی طور پر 139 ارب 16 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔
محسن نقوی نے ایرانی قیادت کو پیغام پہنچایا
لانگ حج پروگرام کو زیادہ ترجیح
رپورٹ کے مطابق 77 ہزار 743 عازمین نے 40 سے 45 روز پر مشتمل طویل حج پروگرام کا انتخاب کیا۔ یہ تعداد سرکاری حج اسکیم کے مجموعی عازمین کا 65.2 فیصد بنتی ہے۔
لانگ حج پروگرام کے تحت ہر حاجی نے اوسطاً 11 لاکھ 50 ہزار روپے ادا کیے۔
شارٹ حج پروگرام کے اعداد و شمار
دوسری جانب 41 ہزار 467 عازمین نے 20 سے 22 روزہ مختصر حج پروگرام کے ذریعے فریضہ ادا کیا۔ یہ تعداد مجموعی سرکاری حج کوٹے کا 34.8 فیصد رہی۔
شارٹ حج پروگرام کے ہر حاجی نے تقریباً 12 لاکھ روپے خرچ کیے۔
خواتین اور مرد عازمین کی شرح
رپورٹ کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت 50 ہزار 114 خواتین نے حج ادا کیا۔ مجموعی کوٹے میں خواتین کا تناسب 43.5 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح 65 ہزار 182 مرد عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی۔ مرد عازمین کا تناسب 56.5 فیصد رہا۔
سرکاری حج اسکیم کی مجموعی تصویر
اعداد و شمار کے مطابق رواں سال سرکاری حج اسکیم کے تحت بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے فریضۂ حج ادا کیا۔ حکومت کی جانب سے طویل اور مختصر دونوں پروگراموں کے ذریعے عازمین کو سہولیات فراہم کی گئیں۔