بجٹ میں پارلیمنٹ فیملی سوٹس کیلئے فنڈز

اسلام آباد میں آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں اراکین پارلیمنٹ کے اہل خانہ کے لیے اضافی رہائشی سہولیات کی تعمیر کے منصوبے کے لیے ایک ارب 50 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
ایل نینو سے پاکستان میں کم بارشیں متوقع

سرکاری دستاویزات کے مطابق یہ فنڈز اراکین پارلیمنٹ کے لیے اضافی فیملی سوٹس اور 500 سرونٹ کوارٹرز کی تعمیر کے منصوبے کے لیے تجویز کیے گئے ہیں۔ منصوبے کی مجموعی لاگت 7 ارب 40 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔

دستاویزات کے مطابق منصوبے پر 30 جون 2026 تک 2 ارب 29 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اس منصوبے کی تعمیر اسلام آباد کے سیکٹر جی-5/2 میں کی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق موجودہ پارلیمنٹ لاجز سے متصل پہلے ہی 104 فیملی سوٹس کی تعمیر جاری ہے، جن کی فنشنگ کا کام بھی جاری ہے۔

یہ تجویز آئندہ بجٹ کے تحت حکومتی ترقیاتی منصوبوں کا حصہ ہے، جس پر حتمی فیصلہ بجٹ منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

One thought on “بجٹ میں پارلیمنٹ فیملی سوٹس کیلئے فنڈز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!