ضلع ملیر پولیس نے قائدآباد میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے پستول اور زندہ گولیاں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ترجمان ملیر پولیس کے مطابق کارروائی اولڈ ایل آئی اے ٹریفک چوکی ملیر کے قریب ایک سنسان گلی میں کی گئی۔ گرفتار ملزم کی شناخت وقار احمد ولد محمد جمن کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 32 بور پستول اور زندہ راؤنڈ برآمد ہوئے۔
اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج
پولیس نے ملزم کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں مقدمہ نمبر 895/2026 درج کرلیا ہے۔ مقدمہ تھانہ قائدآباد میں سندھ آرمز ایکٹ کی دفعہ 23(i)A کے تحت درج کیا گیا۔
ملزم کا سابقہ ریکارڈ
ترجمان ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف اس سے قبل بھی تین مقدمات درج ہیں۔
ان میں مقدمہ نمبر 443/2025 اور مقدمات نمبر 350/2023 اور 352/2023 شامل ہیں۔ یہ مقدمات تھانہ سکھن میں درج کیے گئے تھے۔
پولیس کے مطابق پہلے دو مقدمات کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینسز ایکٹ (CNSA) جبکہ تیسرا مقدمہ سندھ آرمز ایکٹ کے تحت درج ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔