ترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف عرفان اوزسرت کا دورہ

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف عرفان اوزسرت نے پاکستان کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف عرفان اوزسرت نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز روالپنڈی کا دورہ کیا۔

ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف عرفان اوزسرت کی جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد پرتینوں افواج کے دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ 

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف عرفان اوزسرت نے ملاقات کی۔

ملاقات میں دوطرفہ عسکری تعاون، روابط کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاک ترک عسکری قیادت کا گہرے تذویراتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کےعزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور جنرل عرفان اوزسرت نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں کو بھی سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!