...

کراچی کا موسم: آئندہ 3 روز گرمی اور حبس کا امکان

کراچی: شہر قائد میں آئندہ تین روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ پیش گوئی کے مطابق صبح اور شام کے اوقات میں نمی بڑھنے سے حبس محسوس کیا جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح کے وقت نمی کا تناسب 85 فیصد جبکہ شام کے وقت 65 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

درجہ حرارت 35 ڈگری تک رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز کے دوران شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔

Anmol Pinky: کوکین کوئن کی منشیات کیس میں بریت کی درخواست دائر

اس دوران سمندر کی جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہوائیں بھی بحال رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہواؤں کے باعث موسم میں نمی برقرار رہے گی، جس سے دن کے اوقات میں گرمی کے ساتھ حبس بھی محسوس ہوسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.