کراچی: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان نے ضلع کے مختلف مقامات، اہم شاہراہوں اور سڑکوں پر قائم ناکہ بندی و چیکنگ پوائنٹس کا دورہ کیا۔
ایس ایس پی سینٹرل نے مختلف پوائنٹس پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر موجود افسران اور اہلکاروں کی کارکردگی بھی دیکھی۔
پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایس پی نے اہلکاروں کو الرٹ اور مستعد رہنے کی ہدایت کی۔
مشتبہ افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ سخت کرنے کی ہدایت
ڈاکٹر محمد عمران خان نے مشتبہ افراد اور گاڑیوں کی مؤثر چیکنگ یقینی بنانے پر زور دیا۔
انہوں نے سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کرنے اور فرائض تندہی سے انجام دینے کی ہدایات بھی جاری کیں۔
بلاول بھٹو نے ہارون آباد واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کردیا
ایس ایس پی سینٹرل نے اہلکاروں کو کسی بھی مشتبہ سرگرمی پر فوری کارروائی اور چوکس رہنے کی ہدایت کی۔