اسلام آباد: آئی ایس پی آر کے مطابق مالدیپ کے اسپیکر عبدالرحیم عبداللہ نے چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور پاکستان و مالدیپ کے درمیان دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مالدیپ کے ساتھ پاکستان کے برادرانہ تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا۔
دونوں جانب سے باہمی مفاد پر مبنی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
مچھر کالونی منشیات فروش: ایک کلو سے زائد چرس برآمد، ملزم گرفتار
علاقائی امن میں پاکستان کے کردار کی تعریف
آئی ایس پی آر کے مطابق مالدیپ کے اسپیکر نے علاقائی امن اور استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔
ملاقات میں دوطرفہ روابط مزید مستحکم کرنے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا گیا۔