کراچی: ڈکیتی کی کوشش کے دوران شہری کے شور مچانے پر دو مبینہ ڈاکو بغیر لوٹ مار کیے سرجانی ٹاؤن سے فرار ہوگئے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔
واردات سرجانی ٹاؤن سیکٹر فور اے میں پیش آئی، جہاں رات کے وقت دو مبینہ ڈاکو گلی میں موجود ایک نوجوان کو لوٹنے کے لیے اس کے قریب پہنچے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو شہری کو گھیرنے کی کوشش کرتے ہیں، تاہم شہری نے انہیں دیکھتے ہی شور مچانا شروع کردیا۔ شور سن کر دونوں ملزمان فوری طور پر وہاں سے فرار ہوگئے اور شہری اپنا سامان بچانے میں کامیاب رہا۔
سندھ اسمبلی: لیوی ٹیکس کے خاتمے کی قرارداد منظور، ایوان میں ’سندھو دیش نامنظور‘ کے نعرے
واقعے میں کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ پولیس نے واقعے سے متعلق مزید معلومات جمع کرنے کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لینے کا عمل شروع کردیا ہے۔
یہ ناکام واردات گزشتہ روز سرجانی ٹاؤن سیکٹر فور اے میں پیش آئی۔