...

سندھ اسمبلی: لیوی ٹیکس کے خاتمے کی قرارداد منظور، ایوان میں ’سندھو دیش نامنظور‘ کے نعرے

کراچی: لیوی ٹیکس کے خاتمے کے لیے سندھ اسمبلی نے وفاقی حکومت سے مطالبے کی قرارداد منظور کرلی، جبکہ اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان نے احتجاج کرتے ہوئے ’سندھو دیش نامنظور‘ اور ’اسپیکر گردی نامنظور‘ کے نعرے بھی لگائے۔

اسپیکر سید اویس قادر شاہ کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ وقفہ سوالات کے دوران ایم کیو ایم کے رکن طہ احمد مسلسل گفتگو کرتے رہے، جس پر اسپیکر نے انہیں نشست پر بیٹھنے اور وقفہ سوالات جاری رہنے دینے کی ہدایت کی۔

اجلاس کے دوران حکومتی ارکان کی جانب سے ایوان میں ویڈیوز چلانے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، جبکہ ایم کیو ایم ارکان نے شور شرابہ کرتے ہوئے ’لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی‘ کے نعرے لگائے۔

اپوزیشن ارکان نے احتجاج کے دوران ’سندھو دیش نامنظور‘ اور ’اسپیکر گردی نامنظور‘ کے نعرے بھی بلند کیے۔

جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے سرکاری اساتذہ کے لیے انشورنس پالیسی متعارف کرانے اور دورانِ سروس وفات پانے والے اساتذہ کے لیے سہولیات فراہم کرنے کی قرارداد پیش کی۔

کراچی: کے ایم سی ہیڈ آفس میں آگ، میئر کراچی کا دفتر مکمل طور پر جل گیا

لیوی ٹیکس کے خاتمے کی قرارداد پر وزیر قانون ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ یہ معاملہ وفاقی حکومت کے دائرہ اختیار میں آتا ہے اور سندھ حکومت خود یہ ٹیکس ختم نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت وفاقی حکومت سے لیوی ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کرسکتی ہے، جس کے بعد سندھ اسمبلی نے وفاق سے اس ٹیکس کے خاتمے کا مطالبہ کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔

اجلاس میں کرسچن فیملی لا 2026 بھی پیش کیا گیا۔ ڈپٹی اسپیکر انتھونی نوید نے بل ایوان میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً ڈیڑھ سو سال بعد کرسچن فیملی لا اسمبلی میں لایا گیا ہے۔ انہوں نے اپوزیشن سے بل کی حمایت کی درخواست کی اور اسے کمیٹی کے سپرد کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

ایوان نے بل کو متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔ محمد فاروق نے اسے تاریخی قرار دیتے ہوئے بل کی حمایت کی، جبکہ اسپیکر اویس قادر شاہ نے اقلیتی امور کی کمیٹی میں محمد فاروق کو شامل کرنے کی ہدایت کی۔

رکن اسمبلی سجاد علی نے پولیس اہلکاروں کی جانب سے کارکنوں پر مبینہ تشدد کا معاملہ بھی ایوان میں اٹھایا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ دو ایس ایچ اوز نے ایک کارکن کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی ٹانگ توڑ دی۔

سجاد علی نے کہا کہ وہ مبینہ تشدد میں ملوث ایس ایچ اوز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کریں گے۔

بعد ازاں اسپیکر اویس قادر شاہ نے اجلاس کی مزید کارروائی کے بعد سندھ اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردیا۔

2 thoughts on “سندھ اسمبلی: لیوی ٹیکس کے خاتمے کی قرارداد منظور، ایوان میں ’سندھو دیش نامنظور‘ کے نعرے”

  1. Lesbians in sexy positionsFemale erotica thailandEscort francisco
    mature sanHairy japanese avThe bikini car washThe vip cumSexy kristina loken picturesAdriana sage pornGay couples counseling norfolk va xnxx Candace bailey nude picsOhio titsChicken breast broccoli
    riceFemdom slaughterhouse free picsBbw model swimsuitLadies having sex in clothesHusband and wife fuck teenApple bottom jeans punkGay phoenix bars https://m.xnxxtubexxx.cc/ Super hot black girl nude
    picsBadger cockWife wants sex outside marriageAlternative sex party
    kansas cityYoung teen pees in bushWomen dominating cockHeather anne
    mills nudeGel latex paintSex entering her xnxx Strabismus
    as an adultXxx olainCotton vaginal swabsTop end nude pics freeBig wet ebony titsPorn for free
    downloadSex in a tent positionsGiant dick shemale jerkingDetroit escort
    female in metroLingerie hardcoreYoung couple nude amature photodShaved pregnancy pussyMatures amateursKelly monaco nude gorillaFree sex web cam chat no credit cardGallery pantie teen wet

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.