کراچی: گٹکا ماوا فروشی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایسٹ زون کی بریگیڈ پولیس نے انتہائی مطلوب ملزم رضا ولد اصغر کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی لائنز ایریا میں بلال روڈ کے قریب کی گئی، جہاں پولیس نے گٹکا ماوا فروخت کرنے والے ملزم کو حراست میں لیا۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم کا نام انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست اور آئی آر لسٹ میں شامل تھا۔ ملزم کے قبضے سے تیار مضرِ صحت گٹکا ماوا اور اس کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم بھی برآمد ہوئی۔
سرجانی ٹاؤن: شہری کے شور مچانے پر ڈاکو فرار، واردات کی کوشش ناکام
پولیس نے ملزم کے خلاف ضابطے کے مطابق مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس حکام کے مطابق گٹکا ماوا سمیت دیگر مضرِ صحت اشیا کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔