موٹرسائیکل لفٹر گینگ: سرجانی پولیس کا آپریشن، 3 مبینہ ڈکیت گرفتار

کراچی: موٹرسائیکل لفٹر گینگ کے خلاف سرجانی پولیس نے عرض محمد گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس مقابلے کے بعد تین مبینہ ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ، ایمونیشن، موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو غیر قانونی پستول، ایمونیشن، موبائل فون اور ایک موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے زیرِ استعمال موٹرسائیکل اور موبائل فون بھی سرجانی کے علاقے سے چھینے گئے تھے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر حسن بروہی گوٹھ میں بھی کارروائی کی۔ اس دوران ملزمان کے مبینہ ٹھکانے سے مزید چار موٹرسائیکلیں، پانچ چیچس اور دیگر موٹرسائیکل پارٹس برآمد کیے گئے۔

پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی موٹرسائیکلیں اور چیچس سرجانی اور نیو کراچی کے مختلف علاقوں سے چھینی گئی تھیں۔

گرفتار ملزمان کی شناخت ناصر، آصف عرف چنگاری اور جمن کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق تینوں ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور ماضی میں مختلف مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مزید مقدمات درج کرکے انہیں تفتیشی حکام کے حوالے کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!