...

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن نے تحقیقات کا آغاز کردیا

کراچی: میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے باقاعدہ کام شروع کردیا ہے اور متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

جوڈیشل کمیشن نے مقتول نوجوان تاجر میر رضا کے اہلخانہ اور ان کے وکیل جبران ناصر کو 28 اگست کو پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کیا ہے۔ کمیشن نے سندھ حکومت کے فوکل پرسن کو بھی نوٹس جاری کردیا۔

واضح رہے کہ کراچی میں نوجوان تاجر میر رضا کے قتل کے بعد سندھ حکومت نے معاملے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تاہم میر رضا کے والد کے وکیل جبران ناصر نے سندھ حکومت کے اس فیصلے کی مخالفت کی تھی۔ جیو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا تھا کہ میر رضا کے اہلخانہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی تشکیل کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے اور جوڈیشل کمیشن کی مخالفت کریں گے۔

جبران ناصر نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ میر رضا کے اہلخانہ کو اعتماد میں لیے بغیر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا گیا جبکہ تحقیقات کے قواعد و ضوابط (ٹی او آرز) بھی عوام کے سامنے نہیں لائے گئے۔

اب جوڈیشل کمیشن کی جانب سے نوٹسز کے اجرا کے بعد میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کا باضابطہ مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.