کراچی: کراچی ٹریفک پولیس نے جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر شہر میں بھاری گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق 25 اور 26 اگست کو ڈمپر، ٹینکرز اور دیگر ہیوی گاڑیاں شہر میں داخل نہیں ہوسکیں گی۔
ٹریفک پولیس کے مطابق پابندی 11 ربیع الاول سے 12 ربیع الاول کی رات تک برقرار رہے گی۔ اس دوران بھاری گاڑیوں کو شہر میں چلانے سے بھی گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر کراچی میں مختلف جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ ان اجتماعات کے باعث ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
عمرکوٹ محکمہ صحت: اربوں روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
ٹریفک پولیس نے گڈز ٹرانسپورٹ، ڈمپر، واٹر ٹینکر اور دیگر بھاری گاڑیوں کے مالکان سے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ہے۔
ترجمان کے مطابق شہری بھی ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ جلوسوں اور ریلیوں کے دوران ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔ حکام نے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے گریز اور متبادل راستے اختیار کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔