...

ایران مذاکرات: محسن نقوی کے مطابق اہم پیش رفت، دیرپا امن کی امید

اسلام آباد: ایران مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس سے خطے میں دیرپا امن کی راہ ہموار ہونے کی امید پیدا ہوئی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایرانی صدر سے ملاقات میں تنازع کے جامع حل کے لیے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی نے ایک بیان میں کہا کہ ایران میں ہونے والی ملاقات میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی بحالی پر بھی غور کیا گیا۔ ان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ملاقات انتہائی مثبت اور نتیجہ خیز رہی۔

کراچی ٹریفک: میلاد النبی ﷺ پر بھاری گاڑیوں کے داخلے پر پابندی

وزیر داخلہ نے بتایا کہ ملاقات میں ایران اور امریکا کے درمیان تنازع سمیت مشرق وسطیٰ کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ایرانی صدر نے اپنی حکومت کا مؤقف اور تحفظات بھی کھل کر بیان کیے۔

محسن نقوی کے مطابق ملاقات مثبت ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں ہونے والی اہم پیش رفت سے خطے میں دیرپا امن کے لیے نئی راہ ہموار ہونے کی امید ہے۔

One thought on “ایران مذاکرات: محسن نقوی کے مطابق اہم پیش رفت، دیرپا امن کی امید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.