...

میڈیسن مارکیٹ: ایس ایس پی سٹی کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

کراچی میں میڈیسن مارکیٹ کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایس ایس پی سٹی فرخ رضا ملک نے مارکیٹ کا دورہ کیا، جہاں ہول سیل کراچی فارما آرگنائزیشن کے عہدیداران نے انہیں سیکیورٹی اور کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے متعلق بریفنگ دی۔

دورے کے موقع پر ہول سیل کراچی فارما آرگنائزیشن کے سیکریٹری اسلم پولانی اور صدر زبیر میمن نے ایس ایس پی سٹی کا استقبال کیا۔ ایوی ایشن کے دفتر میں ہونے والی ملاقات کے دوران پولیس اور مارکیٹ ایسوسی ایشن کے درمیان امن و امان اور سیکیورٹی سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔

ایس ایس پی سٹی فرخ رضا ملک نے میڈیسن مارکیٹ میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ ایس ایچ اوز کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ مارکیٹ ایسوسی ایشن نے انہیں بتایا کہ کراچی فارما آرگنائزیشن نے مارکیٹ کے داخلی اور خارجی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے ہیں اور جدید سیکیورٹی نظام بھی قائم کیا ہے۔

عہدیداران نے ایس ایس پی سٹی کو سیکیورٹی عملے اور کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کے طریقۂ کار سے بھی آگاہ کیا۔ ملاقات میں تاجروں کو درپیش سیکیورٹی مسائل اور پولیس کے ساتھ رابطے کو مزید مؤثر بنانے پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

فرخ رضا ملک نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ اسلم پولانی سمیت مارکیٹ ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران سے رابطہ مزید مؤثر بنایا جائے اور تاجروں کے مسائل کے فوری حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

اسلم پولانی نے سیکیورٹی سے متعلق امور پر ایس ایس پی سٹی کی ہدایات کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر کراچی فارما آرگنائزیشن کی جانب سے ایس ایس پی سٹی فرخ رضا ملک کو خصوصی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.