کے پی: پارٹی چھوڑنے کا خدشہ، پی ٹی آئی نے فاتح امیدواروں سے حلف نامے مانگ لیے

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

پشاور: خیبرپختونخوا میں الیکشن میں کامیاب ہونے والے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں  کے پارٹی چھوڑنے کا خدشہ ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے پارٹی چھوڑنے کےخدشے کے پیش نظر کامیاب امیدواروں سے حلف لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کامیاب امیدواروں کو حلف نامہ پُر کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ کامیاب امیدوار انور تاج، عارف احمد زئی اور شاہد خٹک نےحلف نامے بھجوادیے ہیں جب کہ  علی محمد ، عاطف خان اور شکیل خان سمیت دیگرکامیاب امیدوار حلف نامہ بھجوانے پر رضامند نہیں۔

دوسری جانب  پی ٹی آئی  رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  حلف ناموں سےغلط تاثر نہ لیا جائے، کے پی سے منتخب اراکین بانی چیئرمین پی ٹی آئی کےساتھ مضبوط کھڑے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!