بانی پی ٹی آئی جیل میں 8 کتابیں فراہم، عمران خان نے 4 واپس کردیں

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں 8 کتابیں فراہم کردی گئی ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل انتظامیہ کو کتابیں فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔ عمران خان نے ان میں سے 4 کتابیں واپس کردیں۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ سے 8 کتابیں جیل انتظامیہ کو موصول ہوئی تھیں۔

عدالت نے یہ کتابیں بانی پی ٹی آئی کو فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔ جیل انتظامیہ نے ہدایت پر عمل کرتے ہوئے تمام 8 کتابیں عمران خان کو دے دیں۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے مطابق عمران خان نے 4 کتابیں واپس کردیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ یہ کتابیں پہلے ہی پڑھ چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!