واٹر بورڈ کی جانب سے کی گئی کھدائی کے باعث کراچی کے علاقے چنیسر ٹاؤن میں منظور کالونی پمپنگ اسٹیشن کے سامنے موجود کھلا گڑھا شہریوں کے لیے خطرہ بن گیا۔ اسی گڑھے میں گرنے والے ایک بچے کو مقامی افراد نے بروقت کارروائی کر کے بچا لیا۔
سی سی ٹی وی منظرِ عام پر
یہ واقعہ 27 جولائی کی شب تقریباً ساڑھے آٹھ بجے پیش آیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچہ سائیکل پر سڑک سے گزر رہا تھا۔
اسی دوران سامنے سے ایک موٹر سائیکل سوار آ گیا جبکہ قریب سے ایک پھل فروش بھی گزر رہا تھا۔
بچہ گڑھے میں جا گرا
راستہ تنگ ہونے کے باعث بچے کا سائیکل بے قابو ہو گیا۔
بچہ تقریباً سات فٹ گہرے اور پانی سے بھرے گڑھے میں سائیکل سمیت جا گرا۔
شہریوں کی بروقت مدد
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹھیلے والے نے فوراً گڑھے میں چھلانگ لگا دی۔
اس نے بچے کو باہر نکالا جبکہ دیگر شہری بھی مدد کے لیے پہنچ گئے۔
شہریوں کی بروقت کارروائی سے بچے کی جان بچ گئی۔