...

لاہور چھت حادثہ مکان کی چھت گرنے سے 10 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

لاہور چھت حادثہ میں باغبانپورہ کے علاقے سکھ نہر کے قریب ایک مکان کی چھت گرنے سے 10 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق چھت گرنے کے بعد متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ امدادی اہلکار متاثرہ مقام پر مزید تلاش بھی کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

دوسری جانب فیصل آباد میں بھی بارش کے دوران ایک مکان کی چھت گر گئی۔ اس حادثے میں 2 بچے جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے۔

حالیہ بارشوں کے بعد پنجاب کے مختلف علاقوں میں بوسیدہ اور کمزور عمارتوں کے گرنے کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.