...

کے ٹو ایئرویز: طیارہ حادثے کی تحقیقات کے بعد دفاتر ڈی سیل، انتظامیہ کے حوالے

کے ٹو ایئرویز کے کارگو طیارے کے حادثے کی تحقیقات کے سلسلے میں بیورو آف ایئرکرافٹ سیفٹی انویسٹیگیشن نے کراچی میں قائم ایئر لائن کے دفاتر سے سیل ہٹا کر انہیں دوبارہ انتظامیہ کے حوالے کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ادارے نے حادثے سے متعلق مطلوبہ ریکارڈ حاصل کرنے کے بعد دفاتر کو ڈی سیل کرنے کا فیصلہ کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا عمل قانون کے مطابق جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ کے ٹو ایئرویز کا کارگو طیارہ متحدہ عرب امارات سے کراچی آتے ہوئے بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

حکام کے مطابق حادثے کے بعد سرچ آپریشن کے دوران طیارے کے ملبے کا اگلا حصہ برآمد کر لیا گیا ہے، تاہم طیارے کے باقی حصوں اور حادثے میں جاں بحق ہونے والے عملے کی تلاش اب بھی جاری ہے۔

تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا تعین شواہد، تکنیکی معلومات اور دستیاب ریکارڈ کی بنیاد پر کیا جائے گا، جبکہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد حتمی رپورٹ جاری کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.