سائٹ پانچ ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، سڑکیں اگست تک مکمل کرنے کی ہدایت

سائٹ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔

اجلاس میں سیکریٹری صنعت و تجارت شادیہ جعفر، ایم ڈی سائٹ فواد احمد شاہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

سیکریٹری صنعت و تجارت شادیہ جعفر نے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ سائٹ میں پانچ ارب روپے کی لاگت سے 28 سڑکیں تعمیر کی جا رہی ہیں۔

ان سڑکوں کی مجموعی لمبائی 22 کلومیٹر ہے۔

انہوں نے کہا کہ تقریباً 18 کلومیٹر سڑکیں مکمل ہو چکی ہیں، جبکہ باقی حصے پر کام جاری ہے۔

ان کے مطابق تمام سڑکیں اگست تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

جام اکرام اللہ دھاریجو نے ہدایت دی کہ تمام ترقیاتی منصوبے شفاف انداز میں اور مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ بروقت تکمیل سے صنعتی علاقے کا انفراسٹرکچر مزید بہتر ہوگا۔

صوبائی وزیر نے خبردار کیا کہ فرائض میں غفلت برتنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!