ڈاکٹر آکاش قتل کیس کے تین ملزمان 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے گرفتار تین ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس نے ملزمان سریش عرف ساگر، رام چند اور انیل کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان سے مزید پوچھ گچھ کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیس کے مفرور ملزمان کی گرفتاری بھی ابھی باقی ہے۔

سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزمان کو چیمبر میں پیش کیا جائے تاکہ ان کی شناخت دیکھی جا سکے۔

دلائل سننے کے بعد عدالت نے تینوں ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت بھی کی۔

سماعت کے دوران پراسیکیوٹر حسن بھٹی نے ملزمان کی شناخت پریڈ کرانے کے لیے بھی درخواست عدالت میں جمع کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!