امریکا ایران: حملوں کا تبادلہ، خطے میں کشیدگی میں اضافہ، متعدد ہلاکتیں اور زخمی

امریکا ایران کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے ایران پر بڑے پیمانے پر حملے کیے، جن میں 14 افراد جاں بحق اور 78 زخمی ہوئے۔

امریکی حکام کے مطابق یہ کارروائی آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تین مال بردار بحری جہازوں پر مبینہ حملوں کے جواب میں کی گئی۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد اہم عالمی آبی گزرگاہ میں جہاز رانی کی آزادی اور تجارتی نقل و حمل کا تحفظ یقینی بنانا تھا۔

دوسری جانب ایران نے امریکی حملوں کے جواب میں کویت اور بحرین میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔ ایرانی کارروائی کے بعد خلیجی خطے میں سیکیورٹی خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔

کویت کی وزارت دفاع نے کہا کہ ملک کا فضائی دفاعی نظام ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے کے لیے متحرک ہے، جبکہ قطر نے بھی ممکنہ خطرات کے پیش نظر ہائی سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم Truth Social پر کہا کہ امریکی کارروائی بحری جہازوں پر حملوں کا جواب ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایسے حملے دوبارہ ہوئے تو صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔

آزاد ذرائع سے ان حملوں میں ہونے والے نقصانات اور دونوں ممالک کے دعوؤں کی مکمل تصدیق تاحال نہیں ہو سکی، جبکہ خطے کی صورتحال پر عالمی برادری کی گہری نظر برقرار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!